aaj news mein assignment head HR head bangya

پی ٹی آئی کارکن کی خاتون رپورٹر سے بدتمیزی۔۔

کراچی واٹر بورڈ کے احتجاج میں سوشل میڈیا انصاف ہاوس ٹی وی کے بندے کی آج نیوز کی خاتون رپورٹر سے بدتمیزی، سوشل میڈیا والا نوجوان خاتون رپورٹر کی اپنے ذاتی موبائل سے زبردستی وڈیو بناتا رہا۔۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف سوشل میڈیا کے لئے کام کرنے والے نوجوان حماد حسین کے خلاف خاتون رپورٹر نے پولیس مددگار ون فائیو پر شکایت درج کرادی، خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے لئے کام کرنے والا نوجوان کالا چشمہ لگائے، واٹربورڈ ہیڈآفس میں غنڈہ گردی کرتا رہا۔۔ خاتون رپورٹر کی زبردستی اپنے موبائل سے وڈیوبناتا رہا، جس پر خاتون رپورٹر نے نوجوان سے موبائل فون چھین کر پولیس کے حوالے کردیا اور وڈیو ڈیلیٹ کردی۔۔ خاتون رپورٹر کا مزید کہناہ ے کہ جب خاتون رپورٹر نے نوجوان کو وڈیو بنانے سے منع کیا تو وہ بدتمیزی پر اتر آیا اورخاتون رپورٹر کو دھمکیاں دینے لگا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں