پاکستان تحریک انصاف نے ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ کالا قانون بنایا جا رہا ہے، آئین کے مطابق کسی کی زبان بندی نہیں کی جا سکتی، ہم اس قانون کے خلاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں مزاحمت کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیرقانون توہین عدالت کر رہے ہیں، صحافیوں کو پکڑنے کیلئے جو قانون بنایا گیا وہ نہیں چلے گا، اس قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، دبئی لیکس کیس کو فوری کھلنا چاہئے، عدلیہ کا کام لوگوں کے حقوق کی پاسداری کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024ءمنظور کیا تھا، اپوزیشن نے بل کو کالا قانون قرار دیا اور احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں، صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آوٹ کیا تھا اور بل کے خلاف اسمبلی سیڑھیوں پر احتجاج کیا تھا جبکہ ملک گیر احتجاج کی کال بھی دی تھی۔
پی ٹی آئی کا ہتک عزت قانون کے خلاف عدالت جانے کا اعلان۔۔
Facebook Comments