pti ka anchor ke khilaaf karrawai ka aelan

پی ٹی اے کا اینکرکے خلاف کارروائی کا اعلان۔۔

معروف اینکرپرسن  عمران خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) سے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ہی بند کردیں لیکن اس پر پی ٹی اے بھی میدان میں آگیا اورساتھ ہی ایسے غیرذمہ دارانہ اورمن گھڑت موقف کو بلاک کرنے کے لیے متعلقہ پلیٹ فارمز سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔صحافی کے دعوے پر پی ٹی اے نے بتایا کہ ’ایک ٹی وی میزبان کی طرف سے ایک سرکاری ادارے کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹ بولنا افسوسناک ہے، میڈیا اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ اسے اس معاملے پر پی ٹی اے کا موقف جان لینا چاہیے تھا، ادارہ اس غیرذمہ دارانہ اور من گھڑت مواد کو بلاک کروانے کے لیے متعلقہ پلیٹ فارمز سے رجوع کررہا ہے”۔اس سے قبل عمران خان نے اپنے ولاگ میں دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن ) کو لگتا ہے کہ انٹرنیٹ سے لوگ آجاتے ہیں، انٹرنیٹ سے یہ پارٹی متحرک ہوتی ہے، انٹرنیٹ کو بند کرو،اس کی دو وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ جس دن جلسہ ہوتا ہے تو حکومت مخالف ٹرینڈ آسمان کیساتھ لگ جاتا ہے، ایک ہفتہ پورا نیچے نہیں آتا، کہا گیا کہ انٹرنیٹ بند کردیں، پی ٹی اے کا موقف پڑھ کر سنا دیتا ہوں کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور کے کے ایک حصے کا کام کرناہے، 21 اپریل کو دوپہر دو سے شام سات بجے تک مرمت کی جائے گی جس کی وجہ سے کچھ صارفین کوانٹرنیٹکی سست روی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ عمران خان کے مطابق یہ ٹوئیٹ میں بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی اور کہا کہ اب یہ مرمتی کام رات 2بجے سے صبح سات بجے تک ہوگا لیکن یہ انٹرنیٹ بند کردیں گے کیونکہ ٹرینڈ چلتا ہے ، پی ٹی آئی ردعمل دیتی ہے اور زیادہ لوگ نکلیں گے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں