pti ahtejaj mein sahafi bhi nishana banae

پی ٹی آئی احتجاج میں صحافی بھی نشانہ بنے۔۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے نہ صرف انھیں دھکے دیے بلکہ عمارتوں اور سازوسامان کو بھی نقصان پہنچایا۔بی بی سی کے مطابق صحافیوں نے بتایا کہ انہیں ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دھکم پیل اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون صحافی عینی شیرازی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں اور ان کے ویڈیو جرنلسٹ کو دھکے دیے گیے اور گالم گلوچ کی گئی۔عینی شیرازی کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کا ایک گروہ آیا جس نے انہیں دھکے دے کر ڈی چوک سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران ان ٹانگ پر چوٹ آئی۔اس کے علاوہ عمارت کی چھت سے لائیو رپورٹنگ کرنے والے صحافی انس ملک نے بتایا کہ تین بج کر 10 منٹ کے قریب ایک نیوز کے دفتر پر ایک کار آکر رکی جس کے بعد ان پر پتھراؤ شروع ہوا۔ان کے مطابق پتھراؤ کے نتیجے میں عمارت کے شیشوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد عمارت کی انتظامیہ نے عمارت کو بند کر دیا۔صحافی انس ملک نے کہا کہ کچھ دیر بعد 20 کے قریب مشتعل افراد عمارت کا بیرونی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے جو لاٹھیوں اور غلیلوں سے لیس تھے۔ مشتعل افراد جاتے وقت ان کے ماسک، ایک ہیلمٹ اور جیکٹ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں ایک نیوز کے ڈائریکٹر نیوز نارتھ محمد عادل بھی زخمی ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں