geo news se meera istefa

پی ٹی آئی اب بھی سب سے زیادہ مقبول، انصارعباسی۔۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مختلف سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے زمینی جائزوں کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوتاہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف اب بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ تاہم پنجاب نے اپنا مزاج بدلنا شروع کر دیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان مقبولیت کا فرق اب کم ہو رہا ہے۔ مقبولیت کے لحاظ سے یہ فرق چند ماہ قبل تک پی ٹی آئی کے حق میں 15؍ فیصد تک ز یادہ تھا جبکہ اب یہ صوبے بھر میں کم ہو کر 5 فیصد تک رہ گیا ہے۔ پاکستان بھر کے حوالے سے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مقبولیت کا فرق اب بھی یہ ظاہر کرتا ہے کہ (ن) لیگ کے مقابلے میں پی ٹی آئی نمایاں حد تک مقبول جماعت ہے۔ جنگ ” میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں انصار عباسی نے مزید لکھا کہ حالیہ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مقبولیت 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات کے وقت سے زیادہ ہے۔ (ن) لیگ کے معاملے میں دیکھیں تو پارٹی کی مقبولیت 2018ء کی پوزیشن سے کم ہے۔سیاست دانوں کے لحاظ سے دیکھیں تو گزشتہ سال کے سروے کے مطابق، عمران خان کیلئے مثبت ریٹنگ کی شرح 60 فیصد تھی جس کے بعدشاہ محمود قریشی 37 فیصد، نواز شریف 36 فیصد، شہباز شریف 35 فیصد، مریم نواز 30 فیصد، شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیلئے پسندیدگی کی شرح 28 فیصد تھی۔ پنجاب میں عمران خان کی مقبولیت کی شرح 58 فیصد تھی،  پرویز الٰہی 49 فیصد، شاہ محمود قریشی 43 فیصد، شہباز شریف 43فیصد، نواز شریف 41فیصد، مریم نواز 37 فیصد، شاہد خاقان عباسی 33 فیصد اور دیگر شامل ہیں۔ فہرست میں بلاول بھٹو کا نام شامل نہیں کیونکہ سروے میں ان کا جائزہ نہیں کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں