معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ان کے شوہر بلال شاہ نےوکیل منیراحمدکےتوسط سےسندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئےایف آئی اے،پی ٹی اے اورسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کو ان کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی سے روک دیاہے۔انہوں نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں برس مارچ میں عدالت کے بلانے پر وہاں پیش ہونے کے لیے پر امید ہیں، تاہم اگر وہ بعض وجوہات کی بنا پر ملک نہ آ سکیں تو ان کے شوہر اور وکیل عدالت میں پیش ہوں گے۔حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹوایا جبکہ ایف آئی اے نے انہیں ٹکٹ فراہم کرنے والے ٹریول ایجنٹ کو کال کرکے ان کے ٹکٹس منسوخ کرنے کے لیے بھی کہا۔ٹک ٹاکرکاکہناتھا کہ انہوں نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر غیر ملکی کرنسی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو مذاق میں بنائی تھی ،انہوں نے اس پر معافی بھی مانگی تھی اورایف آئی اےسےہر طرح کاتعاون کرنےکابھی کہاتھامگراس کےباوجود ان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، ایف آئی اے کے خط لکھنے کے باوجود برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے)نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی مگر وفاقی تحقیقاتی ادارے نےمیرےخلاف ایسے اقدامات اٹھائے،جیسے کہ میں بڑی مجرم ہوں یا پہلے کسی بڑے عہدے پر رہی ہوں۔
پی ٹی اے نے بلیوٹک ہٹوادیا، حریم شاہ۔۔
Facebook Comments