پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی پاکستانی سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔نجی نیوز چینل ڈان نیوزکے مطابق پی ٹی اے حکام نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو دونوں ماڈلز کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے خط بھیج دیا۔تاحال ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستانی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی دونوں ماڈلز کے اکاونٹس کو معطل کیا گیا ہے۔پی ٹی اے نے پہلے بھی ٹک ٹاک انتظامیہ سے متنازع ویڈیوز ہٹانے کے مطالبات کیے تھے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ سے حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Facebook Comments