گلوکارہ نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ سوچا نہ تھا پی ایس ایل کے ترانے کو اتنی پذیرائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جب کال کی تو یقین نہیں آیا پہلی بار ایسا گانا گایا ہے ، آج تک مجھ سے ترانہ نہیں گوایا گیا۔ جب گانا کیا تو ڈر تھا کہ کہیں فلاپ نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے لائیک کیا ان کی شکر گزار ہوں۔ پاکستان کا گانا ہے اور پاکستان کا فخر ہے ، پاکستان کے لئے گایا ہے۔نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ یہ گانا اونچے سر کا تھا میں نے گا دیا۔ یہ ترانہ پاکستان کی بات تھی اس لیے جذبے بلند تھے۔ گلوکارہ نصیبو لال اپنے ویڈیو بیان کے دوران خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہیں تو پی ایس ایل بھی نہیں کہنا آ رہا تھا اور اس کا مطلب بھی معلوم نہیں تھا مگر اس گانے کے بعد لوگ بہت پیار اور اس قدر محبت دے رہے ہیں، عوام کا اتنا پیار ملے گا کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم ’گروو میرا‘ کو ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف ٹرینڈز سے یہی تاثر ابھرا کہ شائقین کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا۔ سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر جاری بحث سے قطع نظر اپنے مخصوص انداز کے باعث شناخت رکھنے والی گلوکارہ نصیبو لعل کا اس حوالے سے یہ پہلا ردعمل ہے۔

پی ایس ایل ترانہ، نصیبو لعل روپڑیں۔۔
Facebook Comments