psl tarana gaane wali singer par asase chupane ka ilzaam

پی ایس ایل ترانہ گانے والی سنگر پر اثاثے چھپانے کا الزام۔۔

گلوکارہ آئمہ بیگ پر اثاثے چھپانے کا الزام لگ گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حرکت میں آگیا۔نجی ٹی وی سٹی 42 نے ذرائع کے  حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اثاثے چھپانے پر ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایف بی آر سے اپنی بینک ٹرانزیکشن بھی چھپائی ۔ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے دو سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ گلوکارہ کو جواب جمع کرانے کیلئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی مشہور گلوکارہ ہیں جو کئی فلموں میں گانے گا چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اینتھم بھی گایا ہے۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں