atif aslam rahat fatah ki ambani family ki shadi mein performance

پی ایس ایل ترانہ عاطف اسلم گائیں گے۔۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیون کا تھیم سونگ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ گائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے بحث چل رہی تھی کہ اب کی بار پی ایس ایل کا تھیم سونگ کون گائے گا؟ گزشتہ بار تھیم سونگ نصیبو لال نے گایا تھا جس پر کافی تنازعہ کھڑا ہو ا تھا۔شائقین کی جانب سے بھی اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے تک ریلیز کیا جائے گا، جس کے بعد اسے لیگ کے دوران اسٹیڈیم میں بجایا جائے گا۔ گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گائیں گے جبکہ آئمہ بیگ گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ گروو میرا گا چکی ہیں۔دریں اثنا لاہور  قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پی ایس ایل کے نئے گانے کی مخالفت کر دی۔لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا بنانا صرف پیسے کا ضیاع ہے۔ اب ایسی تشہیری مہم کی ضرورت نہیں ہے اور پیسہ ضائع کرنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جب ایس ایونٹ کا آغاز کیا گیا تھا تو تشہری مہم کے لیے گانے کی ضرورت تھی لیکن اب شائقین پی ایس ایل میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کرکٹرز سے بڑا کوئی اسٹار نہیں ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ میچ میں لوگوں کو سنگرز سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ گزشتہ برس بھی بننے والے گانے سے کوئی تشہیر نہیں ہوئی صرف پیسے کا ضیاع سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا ایک ہی گانا رہنا چاہیے ہر بار ایک نیا گانا بنانے کا فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ہم نے بھی گانے بنائے لیکن جو پہلا گانا مشہور ہوا اس کے بعد کوئی گانا اس طرح سے مشہور نہیں ہوا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں