noor jahan se mutaliq ali azmat ka u turn

پی ایس ایل تقریب ناکام رہی،علی عظمت کا اعتراف۔۔

پاکستان سپر لیگ کے ترانے ”تیار ہو “کی ناکامی کے بعدافتتاحی تقریب بھی بر ی طرح ناکام ہو گئی جس پر سوشل میڈ یا صارفین نے خوب تنقید کی ۔پی ایس ایل کے گانے کی ناکامی پر گلوکار علی عظمت نے نام لیے بغیر علی ظفر پر الزام لگا کر نیا تنازعہ کھڑا کردیا ۔پی ایس ایل کی تقریب کے بعد نجی نیوز چینل کے خصوصی پروگرام میں انٹر ویو کے دوران اینکر پرسن وسیم بادامی نے پوچھا کہ پی ایس ایل کے حالیہ ترانے کا کیسا فیڈ بیک رہا؟اس پر جواب دیتے ہوئے علی عظمت نے کہا کہ فیڈ بیک تو مجھے کبھی سمجھ نہیں آیا ،ایک حریف آرٹسٹ نے کچھ بلاگرز کو پی ایس ایل کے گانے پر تنقید کے لیے پیسے دئیے تھے ۔وسیم بادامی نے سوال پوچھا کہ یہ آرٹسٹ وہ ہی ہیں جنہوں نے پہلے پی ایس ایل کے گانے گائے اور اس سال نہیں لیا گیا ۔علی عظمت نے جواب دیا جی لیکن میں کسی کا نام نہیں لوں گا ،جو بھی اس کے پیچھے تھا پی سی بی کو اس کے بارے میں پتہ ہے ۔ وسیم بادامی نے علی عظمت سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ ” تقریب میں پی ایس ایل سیزن 5 کا ترانہ پورا نہیں چلایا گیا ، اس کی کیا وجہ تھی ؟ جس پر علی عظمت پھٹ پڑے اور کہا کہ بہت سارے آرٹسٹ ناراض ہوکرگئے ہیں وہاں سے کیونکہ گانے میں عاصم اظہر اور ہارون کا حصہ نہیں چلایا گیا ، ہم وہاں پر حیران کھڑے تھے ، مایوس اس کیلئے چھوٹا لفظ ہوگا ، غم و غصے کا بھی اظہار کیا گیا ، اس کی وجہ یہ تھی کہ یا تو ہمیں بتائیں کہ ہم ایک شارٹ ورڑن چلانے لگے ہیں ، ایسا لگا کہ کسی نے کمپیوٹر پر غلط فائل چلا دی ہے ،ہم اب کھڑے ہیں اور کچھ پتا نہیں کہ کیا ہورہا ہے ، ہم دو دن ریہرسل کرتے رہے ہیں ، ساڑھے تین منٹ کا گانا تھا اور اس میں سے صرف ساٹھ سیکنڈکی فائل چلائی گئی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں