PSL SOLD

پی ایس ایل کا سودا ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ تین ایڈیشن کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو دیدیئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 2019ءسے 2021ءتک کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے اور ان سے طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 گنا زیادہ ہے جبکہ پی اییس ایل 2019ءکے ایڈیشن کی نشریات دکھانے کے خواہشمند مقامی و غیر ملکی ٹی وی چینلز کیساتھ معاملہ جلد طے پا جائیں گے۔یاد رہے کہ تین سال قبل میڈیا رائٹس کیلئے 15 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیاگیا تھا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میڈیا اور لائیو سٹریمنگ رائٹس کے حوالے سے اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگئے ۔ بلٹس ایڈورٹائزنگ پاکستان کی سب سے بڑی کمیونی کیشن گروپ سروس ہے جبکہ ٹیک فرنٹ یو اے ای کی گلوبل سپورٹس کامرس سے وابستہ ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں