گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں پرفارم کرنے کی تردید کردی۔خیال رہے کہ گلوکار علی ظفر سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا تھا کہ یہ ایک ریکارڈِڈ تقریب ہوگی جو ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل صرف ٹی وی پر دکھائی دے گی۔تاہم اس تقریب میں اپنی پرفارمنس کی افواہوں کی تردید علی ظفر نے خود کی کہ وہ پی ایس ایل کے میوزک شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔اپنا تردیدی بیان گلوکار و موسیقار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گے۔

Facebook Comments