fia ka pcb par chaapa

پی ایس ایل نےآئی پی ایل کو پیچھے چھوڑ دیا، نجم سیٹھی۔۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میں نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میڈیا ریٹنگ میں پی ایس  ایل ،آئی پی، ایل سے بڑی لیگ بن گئی ہے۔ آئی پی ایل کی ایک سو تیس ڈیجیٹل ریٹنگ  پر ہے جبکہ پی ایس ایل کی اس بار ایک سو پچاس ڈیجیٹل ریٹنگ آئی ہے جو اس لیگ کی دنیا بھر میں مقبولیت کا بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کے دوران مجموعی طور پر 80 فی صد سے پرویز زائد ٹرن آوٹ رہا، بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آمد پر شائقین کے شکر گزار ہیں، لیگ کے کامیاب انعقاد پر خوش اور اللہ کے شکر گزار ہیں۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ لیگ کے کچھ میچز امریکا میں کروانے کے بارے میں کہا جارہا ہے۔ اگر موقع ملاتو امریکا میں لیگ کے میچز کروانے کا سوچیں گے۔ نجم سیٹھی کے مطابق پی سی بی وفاقی حکومت کو بھاری بھرکم رقم ٹیکسز کی مد میں ادا کرتا ہے، لیگ میں پچز کا معیار بہترین تھا بڑے اچھے نتائج ملے ہیں۔پچز کے معیار سے ثابت ہوگیا کہ ہمیں پچز کے لئے کسی غیر ملکی کیوریٹر کی ضرورت نہیں ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں