psl media rights ka maamla phir adalat pohonch gya

پی ایس ایل نشریاتی حقوق 3 ارب روپے زائد میں فروخت۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ پی ایس ایل رائٹس پچھلے سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے۔چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکاء اشرف، سی او او سلمان نصیر اور کمشنر پی ایس ایل نائلہ بھٹی نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ آج ہم دو چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور ان کو بتایا کہ ہم کیسے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے دورہ آسٹریلیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا اچھا رہا، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ خوشگوار مذاکرات بھی ہوئے۔ذکا اشرف نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی، پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا مل کر آگے بڑھیں گے۔کمشنر پی ایس ایل نائلہ بھٹی نے کہا کہ کل پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کیلئے اچھا دن تھا، پاکستان کی معاشی صورتحال کے باعث ہم ڈرے ہوئے تھے، پی ایس ایل کی بڈ میں 4 سپورٹس چینلز نے حصہ لیا، پی ایس ایل بطور برانڈ بہت بڑا نام ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں