psl media rights ka maamla phir adalat pohonch gya

پی ایس ایل میڈیا رائٹس کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پی ایس ایل 9کی میڈیارائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر21مارچ کو دلائل طلب کر لئے، عدالت نے چیئرمین پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست گزاران کے وکیل رانا انتظار حسین نے موقف اپنایا کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی مالیت سات ارب پینتیس کروڑ روپے تھی جبکہ اسے غیر قانونی طور پر چھ ارب تیس کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ پی ایس ایل میں بےضابطگیوں کانوٹس لے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں