psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل میچز عوام میدان میں دیکھ سکیں گے؟؟

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے جس کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 میں خصوص تعداد میں شائقین کواجازت دینے کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ نے  نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سےاجازت مانگ لی ہے۔این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا، اجازت ملی تو کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان میں میچز کے ٹکٹس سروسز کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ فینز کے بغیر پی ایس ایل متاثر ہوسکتی ہے، اسی صورت حال کے پیش نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں