psl media rights ka maamla phir adalat pohonch gya

پی ایس ایل کی لائیواسٹریمنگ دنیا بھر میں ہوگی۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقامیں پاکستان سپر لیگ 6 کی اسٹریمنگ کیلئے ٹیپمیڈ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ ہفتے کو پی سی بی اعلامیہ کے مطابق شراکت داری کے اس معاہدے سےنہ صرف آسٹریلیا، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقامیں موجود کرکٹ پرستاروںکو پی ایس ایل 6کی کوریج مل سکےگی بلکہ اس سے پاکستان کرکٹ کی مزید پذیرائی بھی ہوگی۔اس نئے معاہدے کے ساتھ ہی اب پی ایس ایل 6دنیا بھر میں اسٹریم ہوگی۔شمالی امریکہ میں وِلو ٹی وی، کیریبئن میں فلو اسپورٹس، یو کے میں اسکائے اسپورٹس یوکے، سب صحارا افریقا میں سپر اسپورٹس، جنوبی ایشیا میں سونی پکچرز نیٹ ورک، نیوزی لینڈ میں اسکائے نیوزی لینڈ، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقا، آسٹریلیا اور باقی دنیا میں ٹیمپیڈ پی ایس ایل 6کو اسٹریم کرے گا۔ پاکستان میں جیو سوپر پاکستان سپر لیگ کے میچ دکھائے گا۔ پی ایس ایل 6کا آغاز 20فروری سے ہوگیا ۔ ایونٹ کا فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں