پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے نامکمل ہونے کی وجہ سے کرکٹرز اور آفیشلز اپنے 30 فیصد معاوضوں کے ابھی تک منتظر ہیں اور اس حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت بھی نہیں ہو سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایونٹ میں شریک انٹرنیشنل، مقامی کرکٹرز اور آفیشلز کو 70 فیصد معاوضہ مل چکا ہے لیکن کورنا وائرس کے سبب اس کا پلے آف مرحلہ اور فائنل میچ منسوخ کرنا پڑا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بقیہ 30 فیصد رقم نہیں دی جا سکی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق کھلاڑیوں کو بقیہ معاوضہ ایونٹ کے اختتام پر ملنا تھا لیکن اسے ملتوی کرنا پڑا، اسی لئے مکمل ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی، دوسری جانب پی ایس ایل 5 میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق بقیہ 30 فیصد معاوضہ بھی ہمیں ادا کیا جانا چاہے۔بورڈ سے کئے جانے والے معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں کہ جب تک لیگ کا فائنل نہ ہو تو معاوضہ روک دیا جائے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے روک دئیے جانے والے ایونٹ کا پلے آف مرحلہ اور فائنل نومبریا دسمبر میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔
پی ایس ایل کھیلنے والے 30 فیصد معاوضوں کے منتظر۔۔
Facebook Comments