psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل کیلئے پراڈکشن پارٹنرز کا اعلان۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکز کو مشترکہ طور پر پی ایس ایل 2020 کے لیے پراڈکشن پارٹنر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گا۔ پی ایس ایل 2020 کے لیے پروڈکشن پارٹنرز کا انتخاب پاکستان پروکیورنمنٹ رولز 2004 کے تحت صاف شفاف طریقے سے کیا گیا۔ دو کمپنیوں کے اتحاد پر مشتمل کمپنی کا انتخاب ٹینڈر کے ذریعے کیا گیا، جنہوں نے سب سے کم مالیت پر ٹینڈر حاصل کیا۔ٹاور اسپورٹس پاکستان جبکہ اسپورٹس ورکز سنگاپور کی رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں جو پی ایس ایل میں پروڈکشن کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کیمرہ مینز اور ٹیکنکل عملے کو تربیت بھی دیں گی۔ پروڈکشن ٹیم کی سربراہی کرس میکڈونلڈ جبکہ معاون کی ذمہ داریاں اسٹیفن نارس کے سپرد کی گئی ہے۔ میکڈونلڈ اسپورٹس چینل کے بانی اراکین میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اسپورٹس چینلز میں بھی رہ چکے ہیں، وہ 2000 سے 2006 تک پاکستان کے میچز کی پراڈکشن کرنے کاتجربہ رکھتے ہیں۔۔ پروڈکشن کریو کےدیگر نمایاں اراکین میں ٹم فینلے، لاورنز رینزبرگ اور گراہم رینڈل شامل ہیں۔ ٹم فینلے 30 سالہ دورِ ملازمت میں بی پی ایل، ایس ایل پی ایل ، آسٹریلین اوپن اور بی سی سی آئی کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ریگنز برگ سپر اسپورٹس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں جبکہ رینڈل کے 25 سالہ تجربے میں آئی پی ایل کی پراڈکشن کرنا شامل ہے۔ پی ایس ایل پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی براہ راست پروڈکشن کے لیے ان تجربہ کار اراکین کی شمولیت پر بہت پرجوش ہیں۔ امید ہے کہ ٹاور اور اسپورٹس ورکز آئندہ ایڈیشن میں بہترین پروڈکشن فراہم کرکے کرکٹ فینز کو متاثر کریں گے۔ چیئرمین اسپورٹس ورکز کرس میکڈونلڈ کاکہنا ہےکہ ہمارا مقصد پاکستان میں موجود کیمرہ مینز اور ٹیکنکل عملے کو اعلیٰ تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران بہترین اور متاثرکن پروڈکشن فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ لیگ کے دوران باقاعدہ کلاس روم بنا کر پاکستانی عملہ کو تربیت فراہم کریں گے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں