psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل کے لئے کمنٹیٹرز کے نام فائنل۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جن کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلئے 13 رکنی کمنٹری پینل میں ڈینی موریسن، جونٹی رہوڈز، مائیکل سلاٹر اور ایلن وائکنز نمایاں ہیں۔ ڈینی موریسن چوتھی مرتبہ پی ایس ایل میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے جبکہ گزشتہ سال صرف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے گئے میچز میں کمنٹری کرنے والے جونٹی رہوڈز اس مرتبہ پاکستان آئیں گے۔سابق آسٹریلین بلے باز مائیکل سلاٹر 2018ءمیں کھیلے گئے ایڈیشن میں کمنٹری پینل کا حصہ تھے تاہم ذاتی وجوہات کی بناءپر وہ 2019ءکے ایڈیشن میں شریک نہیں ہوئے تھے لیکن اس مرتبہ وہ کم بیک کر رہے ہیں۔ پاکستان کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ اور بازید خان بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے جبکہ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس اور ویمنز ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز بھی ان کا ساتھ دیں گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ڈومی نک کورک اور مارک باوچر، جنوبی افریقہ کے ایچ ڈی ایکرمین اور کاس نائیڈو کمنٹری پینل میں شامل ہونے والے نئے چہرے ہیں۔ جبکہ پانچویں ایڈیشن میں میزبانی کے فرائض بھی گزشتہ ایڈیشن کی طرح زینب عباس اور ایرین ہولینڈ ادا کریں گی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں