psl media rights ka maamla phir adalat pohonch gya

پی ایس ایل کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناءمیر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاور اور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، بورڈ نے ٹورنامنٹ کے دوران براڈکاسٹ پلان بھی تیار کرلیا ہے اور ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثناءمیر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے، ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اورانگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کیلئے دستیاب ہیں۔رواں مہینے کی 20 تاریخ سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی جبکہ 10 مارچ سے 22 مارچ تک لاہور میں شیڈول میچز کے دوران جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں