پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون کے کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے ہیں۔کمنٹری پینل میں پانچ غیر ملکی کمنٹیٹرز بھی شامل ہیں۔انگلینڈ کے نک نائٹ اور جنوبی افریقہ مائیک ہیزمین پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔مائیک ہیزمین اس سے قبل نیشنل ٹی20کپ میں بھی کمنٹری کرنے پاکستان آچکے ہیں۔دیگر تین کمنٹیٹرز میں انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور،جنوبی افریقہ کے پومی بنگوا اورنیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن شامل ہیں۔غیرملکی کمنٹیٹرز کے علاوہ پاکستانی کمنٹیٹرز بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے۔پاکستانی کمنٹیٹرز میں وقار یونس،بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال اور طارق سعید شامل ہیں۔

Facebook Comments