psl tickets ki refunding kese hogi

پی ایس ایل، ایک شناختی کارڈ پر ایک ٹکٹ، وہ بھی مہنگا۔۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھ کے پہلے مرحلے میں شہر قائد میں شیڈول میچز کیلئے آن لائن ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت بھی صرف اسے ملے گی جس کا نام ٹکٹ پر درج ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی آفیشل ٹکٹنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فیضان اسلم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل چھ کیلئے محدود تماشائیوں کو میچز دیکھنے کے اجازت ملنے کے بعد آن لائن ٹکٹ فروخت کا لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے، ایک قومی شناختی کارڈ پر صرف ایک ٹکٹ خریدا جاسکے گا جبکہ فیملی ٹکٹ کیلئے ویب سائٹ پر الگ آپشن ہوگا اور 18 برس سے کم عمر تماشائیوں کے ٹکٹ کیلئے بے فارم نمبر رجسٹر کرانا ہوگا۔فیضان اسلم نے کہا کہ صرف وہ ہی فرد سٹیڈیم میں داخل ہوسکے گا جس کا نام ٹکٹ پر درج ہو گا جبکہ داخلے کے وقت قومی شناختی کارڈ یاب فارم کی نقل دکھانا لازمی ہوگا، ہر ٹکٹ پر چار کوڈ درج ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کے 14 انکلوژرز میں شائقین بیٹھیں گے، روزانہ کی بنیاد پر سات ہزار پانچ سو شائقین میچ دیکھ سکیں گے، ہر ٹکٹ پرنمبر درج ہوگا، ہر تماشائی کو تین نشستوں کے فاصلے سے بیٹھنے کی اجازت ہوگی تاہم فیملی کیلئے دو انکلوژر مختص کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیملی کے افراد پرسماجی فاصلے کی پابندی لاگو نہیں ہوگی اور وہ ایک جگہ بیٹھ کر مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، ہر انکلوژر میں کھانے پینے کے سٹالز لگائے جائیں گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا جائے گا، ہر تماشائی کو ماسک پہننا لازمی ہوگا اور اس کا درجہ حرارت لیا جائے گا جبکہ ہاتھوں کو سینیٹائز بھی کیا جائے گا۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں