psl 75 million dollars conflict

پی ایس ایل، 75 ملین ڈالر کا پھڈا۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے جانے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز ٹورنامنٹ کے مستقبل کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز نے ابھی تک نئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور کئی معاملات پر پریشانی کا شکار ہیں۔فرنچائزز جس حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں ان میں سب سے پہلے لیگ کی انتظامیہ ہے اور فرنچائزز ابھی تک اس انتظار میں ہیں کہ پی سی بی لیگ انتظامیہ میں کوئی تبدیلی کرے گا یا نہیں جبکہ براڈ کاسٹنگ ڈیل کے حوالے سے بھی فرنچائزز کو تحفظات ہیں جسے حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کو براڈکاسٹنگ ڈیل سے 75 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے اور اس رقم میں سے 85 فیصد فرنچائزز میں بانٹی جائے گی لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور لیگ کی ٹائٹل سپانسرشپ کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی 15 ستمبر کو پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ بلائیں گے جس میں وہ فرنچائز مالکان کو یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ ان کے آنے سے پی ایس ایل کے حوالے سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہو گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں