پی سی بی نے 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 2021 کیلئے ٹیموں کی ٹریننگ اورمیڈیا کانفرنسزکا شیڈول جاری کردیا۔ میڈیا نمائندگان کوصرف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقدہ ٹریننگ سیشنزکی کوریج کی اجازت ہوگی۔ پری ٹورنامنٹ ورچوئل میڈیا سیشنزکے بعد ہرمیچ کے اختتام پرعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے انٹرویوزواٹس گروپ میں شیئرہوں گے ۔ ٹریننگ سیشن کا آغازپیرسے ہو گا، پہلے روزسہ پہر3 بجے پشاورزلمی کی ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی، رات ساڑھے سات بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نیشنل سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گی، منگل کوصبح 11 بجے لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کے ورچوئل میڈیا سیشنز ہوں گے ، سہ پہر3 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے نیشنل سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز ہوگا۔ ایونٹ میں ہفتہ سے جمعرات تک ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا، نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے ۔ جمعے کو ہونیوالے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
