protest in front of express and dunya news offices today

ایکسپریس اور دنیا نیوز کے دفاتر کا آج گھیراؤ۔۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے) نے مختلف میڈیا ہاوسز سے کارکن صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے ،پہلے مرحلے پر (آج) پیرکو ایکسپریس میڈیا گروپ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا ۔گزشتہ ہفتے آر آئی یو جے ،میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ،ربجا اور لوکل اپینک پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد پہلے مرحلے پر ایکسپریس میڈیا گروپ کے سامنے احتجاج کی کال دی جا رہی ہے جبکہ بول نیوز نیٹ ورک ،نئی بات میڈیا گروپ ،نوائے وقت میڈیا گروپ ،روزنامہ جناح ،ڈان میڈیا گروپ ،کیپٹل ٹی وی آبتک نیوز سمیت دیگر میڈیا ہاوسز بھی گھیراؤ کیا جائیگا ،آر آئی یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک پہلے مرحلے پر مختلف میڈیا ہاوسز کے مالکان کے خلاف احتجاج کریگی جبکہ دوسرے مرحلے پر ایک مشترکہ احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ بھی ہوا ہے ،آر آئی یو جے نے جڑواں شہروں کے صحافیوں میڈیا ورکرز اور متاثرہ صحافیوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے ،ایکسپریس میڈیا گروپ کے سامنے احتجاجی کیمپ سہ پہر تین بجے لگایا جائیگا۔۔دوسری جانب لاہور میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج دنیانیوز کے دفتر کا گھیراؤ کرے گی اور چھانٹیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں