protest in bol for not paying salary

بول میں تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

بول میں تنخواہیں نہ ملنے پر بول والاز نے احتجاج کیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ بول ہیڈآفس سمیت لاہور اور اسلام آباد بیورو میں عید سے قبل تنخواہیں دینے کا وعدہ کیاگیا تھا لیکن آج دن بھر ورکرز تنخواہوں کا انتظار ہی کرتے رہ گئے۔۔ بول والاز کا کہنا ہے کہ اب تک بول انتظامیہ کے ذمہ چار مہینے کی تنخواہ باقی ہے اور جولائی کی تنخواہ آج یعنی پیر کو دینے کا وعدہ کیاگیا تھا لیکن انتظامیہ اپنا وعدہ پورا نہ کرسکی۔۔پپو کے مطابق لاہور بیرو میں ڈائریکٹر نیوز بابرڈوگر دن بھر غائب رہے اسی طرح اسلام آباد بیورو میں بھی کارکنان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں