بول ہیڈآفس میں ورکرز نے اس وقت احتجاج شروع کردیا جب فیصل عزیز خان اور نذیر لغاری کا شو لائیو آن ائر تھا، کارکنان تنخواہوں کے لئے سراپااحتجاج تھے اور احتجاج شروع کرنے سے قبل اپنے ٹیکنیکل ہیڈ نبیل جھکورا کے پاس گئے تنخواہ کا مطالبہ کیا جواب میں انہیں کہاگیا کہ جو مرضی ہے کریں تنخواہ نہیں ہے جس پر احتجاجی ورکرز نے اسٹوڈیو کی لائٹس بجھانا شروع کردیں تو پرڈیوسر نے فوری بریک لے لیا۔پپو کے مطابق بریک کے دوران احتجاجی ورکرز کو کہاگیا کہ بول میں یونین بنانے کی کوشش نہ کی جائے جس پر ورکرز نے جواب دیاکہ ہمارےبچے بھوک سے مررہے ہیں آپ کو اس میں بھی سیاست نظر آرہی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اسلام بیوروآفس میں بھی بول والاز نے تنخواہوں کیلئے احتجاج کیا۔۔پپو کا کہنا ہے بول والاز کو پانچ ستمبر تک سیلری دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Facebook Comments