بول میں تنخواہوں کا بحران اب تک حل نہ ہوسکا، بول ہیڈآفس میں پیر کی رات ٹیکنیکل،آٹی ٹی، کیمرہ مینوں اور دیگر شعبہ جات کے ورکرز نے کام چھوڑ احتجاج کیا بیوروز میں بھی ایسی ہی صورتحال تھی۔ ورکرز سے مذاکراتی ٹیم میں علی غفار پر کارکنوں نے اعتراض کیا کہ ہم تنخواہوں کیلئے احتجاج کررہے ہیں اور یہ صاحب جو دعوی کررہے ہیں کہ انہیں بھی سیلری نہیں ملی لیکن اتوار کے روز یہ طارق روڈ پہ فیملی کے ہمراہ شاہنگ کررہے تھے ان کے پاس شاہنگ کے پیسے کہاں سے آئے ورکرز کے اعتراض پہ علی غفار کو مزاکعاتی ٹین سے ہٹادیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ بول انتظامیہ نے آج پچاس سے پچپن ہزاروالوں کو شام تک سیلری دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ باقی لوگوں کا اللہ مالک ہے۔پپو کے مطابق جو صورتحال نظر آرہی ہے لگتایہ ہے کہ عیدپر بول میں کام بند رہے گا۔ بول کے اعلی عہدیدار بھی بول کے مستقبل کے حوالے سے شاکی ہیں انکا کہنا ہے پیسے ہیں نہیں پتہ نہیں عید کے بعد بول کا بنے گا کیا؟؟
بول میں سیلری کیلئے احتجاج جاری
Facebook Comments