خیرپور میں صحافی خان محمد پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف پریس کلب کھپرو کے صدر ڈیون کمار کھتری کی قیادت میں شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور سندھ کے صحافیوں کو مکمل تحفظ دیا جائے ۔
Facebook Comments