صحافی اتحاد خیرپور کی جانب سے نارو کے صحافی حق نواز پنہور، ٹنڈو میر علی کے عبدالستار ملاح پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہنگورجہ میں صحافیوں نے غلام حسین چانگ ، منظور جہانگر، فیاض سولنگی،فاروق حیدر بھنبھرو،شمن راجپر،عبدالرحیم سولنگی،ہادی بخش خاصیلی ،عابد حسین سہتو، فیاض شیخ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے کہا کہ خیرپور ضلع میں صحافیوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ صحافیوں پر حملے جاری ہیں لیکن پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے
Facebook Comments