protection commission ka ijlaas

پروٹیکشن کمیشن کا اجلاس، لبرا کا خیرمقدم۔۔

لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی  ایشن نے جرنلسٹ اینڈ  میڈیا پروٹیکشن کمیشن کے پہلے اجلاس کو سنگ میل کی حثیت قرار دیا ہے۔ سرپرست اعلیٰ لبرا شہزاد چغتائی نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی شکایت کمیشن میں درج کرانے کا حق ملنا صحافیوں کی بڑی کامیابی ہے ۔ جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ نے اپیل کی کہ جرنلسٹ اینڈ میڈیا ورکرز پروٹیکشن کمیشن کی ذیلی کمیٹیوں میں لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کی بھی نمائندگی ضرور دی جائے تاکہ کمیشن مزید مضبوط ہو اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر صحافتی تنظیم اپنا کردار ادا کر سکے ۔لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن  اخبارات میں اشتہارات شایع کرانے کے  فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتی ہے  تاکہ صوبے بھر کے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کمیشن کے قیام اور اس کے فعال ہونے سے متعلق آگاہی مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ متاثرہ صحافی یا میڈیا ورکر اپنی درخواست کمیشن کو بھیج سکیں گے اور قانون کے مطابق کمیشن ایسی کسی بھی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا پابند ہے ۔ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر تنویر سید نے کہا کہ با اختیار سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پروٹیکشن کمیشن  صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے نقصان پہنچانے کی کوشش یا ہراساں کرنے پر ایکشن لے سکے گا۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں کسی قسم کی کامیابی نہیں مل پا رہی تھی تاہم سندھ حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی سربراہی میں کمیشن کا قیام صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیابی کا سہرا سندھ حکومت کے سر ہے اور لبرا اس عمل پر سندھ حکومت کی شکر گزار ہے ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں