propaganda karne walo ko press club ka inteba jaari

پراپیگنڈا کرنے والوں کو پریس کلب کا انتباہ جاری۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ بادی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس کاآغاز نائب صدر امجد عثمانی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ سیکرٹری زاہد عابد نے اجلاس کے ایجنڈا کے حوالے سے اجلاس کو بتایا۔ اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے فیز ٹو کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور گورننگ باڈی کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں متفقہ قراردار منظور کی گئی کے کے مطابق سوشل میڈیا پر پریس کلب ممبران کے اجتماعی کاز بارے بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنے والوں کو انتباہ کیا گیا کہ اجتماعی کاز کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں صدر ارشدانصاری نے بتایا کہ فیز ٹو کیلئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، حکومت پنجاب فیز ٹو کیلئے اتفاق کر چکی ہے اور جمعرات5 دسمبر سے کونسل ممبران پریس کلب سے فارم حاصل کر سکیں گے جبکہ نان ممبر صحافی ڈی جی پی آر سے فارم وصول کریں گے۔انھوں نے مزید بتایا کہ فارم کے ساتھ پلاٹ کے ترقیاتی کاموں کی دس فیصد ڈاؤن پیمنٹ دینی ہو گی جو کہ تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار ہوگی جبکہ پلاٹ کے ترقیاتی اخراجات ساڑھے بارہ لاکھ ہونگے جو کہ 5 سال میں ادا ہوں گے، صدر ارشد انصاری نے مزید بتایا کہ فیز ٹو کے فارمز کیلئے تمام کونسل ممبران اپلائی کریں گے لیکن جو ممبران پہلے درخواست کے ساتھ روڈا کو دوہزار روے ادا کرچکے ہیں ان سے فارم فیس نہیں لی جائے گی تاہم جو ممبران اب درخواست دیں گے وہ ایک ہزار روپے جمع کرائیں گے اور پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ کے تحت فیز ٹو میں ایسے تمام ممبران جن کو پلاٹ فیز ون میں نہیں ملا وہ تمام کونسل ممبران پلاٹ کے حقدار ہوں گے۔ صدر ارشدانصاری نے کہاکہ پنجاب حکومت کے شکر گزارہیں کہ اس منصوبے کو شروع کیا ہے جس سے پلاٹ سے محروم پریس کلب کے کونسل ممبران کو پلاٹ مل جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ راوی مسکن منصوبے میں نیوز روم ، فوٹوگرافر اور سرکاری میڈیا کے صحافی شامل نہیںتھے لیکن موجوہ باڈی نے کوشش کرکے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ پریس کلب کے تمام کونسل ممبران پلاٹس کے اہل ہوں گے۔گورننگ باڈی اجلاس میں قرارداد کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر کونسل ممبران کے ایف بلاک اور فیز ٹو کے معاملات پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کو انتباہ کیا جاتاہے کہ پروپیگنڈہ کرکے اجتماعی کاز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کریں ، اگر اس روش کو نہ چھوڑا تو ان کے خلاف کلب آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران نے اس قرارداد کی متفقہ منظور ی دی اور توقع ظاہر کی کہ ممبران سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔ گورننگ باڈی نے اس امر کو سراہا کہ سال 2024 میں کلب کے مالی معاملات اور کیفے کا نظام بہتر ہوا ، لائبریری کی از سرنو ترتیب ہوئی ، ای لائبریری کی تکمیل آخری مراحل میں ہے جبکہ لاہورپریس کلب کی ویب سائٹ لانچ ہوگئی ہے ، فیض احمد ہال میں قائم جم میں نئی اور جدید مشینری کی تنصیب سے سہولیات میں اضافہ ہوگیاہے، کلب میں قائم مسجد کی تعمیر وتوسیع کا عمل بھی جاری ہے،سولر سسٹم منصوبے کی کامیابی سے تکمیل ہوچکی ہے ، ملازمین کی سال 2018 سے رکی ہوئی تنخواہ اداکردی گئی ہے اور کلب کی تزئین و آرائش کا کام مسلسل جاری ہے ۔ گورننگ باڈ ی کے تمام ارکان نے ایف بلاک اور فیز ٹو کے معاملات میں مثبت پیشرفت کو بھی سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں