professor baaghi superkhaak

پروفیسر باغی سپردخاک۔۔

ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام خبردار میں  ’’ پروفیسر باغی ‘‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے عابد فاروق انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر باغی کالم نگار اور تجزیہ نگار تھے جو اپنے طنزو مزاح اور تجزیہ نگاری کے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے تھے، انہوں نے نامور اینکر آفتاب اقبال کے شو سے شہرت حاصل کی تھی۔عابد فاروق پچھلے کچھ دنوں سے برین ہیمرج کے باعث انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے، بدھ کے روز ان کا انتقال ہوگیا، مرحوم کی نمازہ جنازہ سہ پہر 4 بجے جوہر ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔عابد فاروق (پروفیسر باغی) کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے تینوں بچے چھوٹے ہیں ، گھر رینٹ پر تھا ، مالی پوزیشن زیادہ تگڑی نہیں تھی یعنی گھر میں کوئی جمع پونجی نہیں۔۔ان کی وفات کے بعد اب فیملی کیلئے مشکلات ہی مشکلات ہیں

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں