twenty four news ki gaari par hamla

پرڈیوسرکی نئی بائیک گن پوائنٹ پر چھن گئی۔۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ اسٹریٹ کرائم  کرنے والے میڈیا والوں کو بھی نہیں بخشتے، 24نیوز کے پروڈیوسر حنین  سے گن پوائنٹ پر نئی ہونڈا 125چھین لی گئی۔واقعہ صبح نو بجے  اس وقت پیش آیا جب  حنین دفتر جانے کے لئے اپنے گھر سے نکلے۔ گھر سے تقریبا آدھے کلو میٹر کے فاصلے پر ہی کورنگی ڈیڑھ نمبر کی مرکزی سڑک پر 7مسلح افراد تین بائیکوں پر آئے اور سر پر گن رکھ کر بائیک لے گئے۔واقعے کی اطلاع کورنگی کے عوامی تھانے میں کردی گئی تھی مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔  چار ماہ قبل بھی اسی پرڈیوسر سے گھر کے سامنے سے مسلح ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کی اطلاع ون فائیو پر دی گئی تھی، لیکن اس پر بھی پولیس کی جانب سے خاموشی طاری ہے۔ایک اطلاع کے مطابق کراچی کا ضلع کورنگی اسٹریٹ کرائم میں پورے شہر میں ٹاپ کر رہا ہے اور یہ کورنگی پولیس پر سوالیہ نشان ہے۔کورنگی میں روز بروز  بڑھتے ہوئی وارداتوں نے علاقہ مکینوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ روزانہ کی بنیادوں پر اسٹریٹ کرمنلز دنداناتے پھر رہے ہیں اور علاقائی پولیس خاموش ہے۔گزشتہ ماہ ایک سینئر صحافی کے قریبی عزیز کی ہونڈا 150 بھی اسی جگہ سے چھینی گئی تھی جس کی رپورٹ عوامی کالونی تھانے میں درج ہے لیکن اب تک اس کے ملزمان کا بھی کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں