ab tak mein aik hi maah mein do tankhuahein

پرڈیوسرفائرنگ سے شدید زخمی،ملزمان کی تلاش جاری۔۔

کراچی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ابتک نیوز کا پروگرام پرڈیوسر طاہر نیاز شدید زخمی ہوگیا۔۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دوپہر تین بجے ابتک نیوزکے پروگرام خفیہ کے پروڈیوسر طاہر نیازکورنگی صنعتی ایریا میں واقع انگلش بسکٹ فیکٹری کے قریب  ایک بینک سے  کیش نکلوانے کے بعد اپنی کار میں سوار ہوکر جب گودام چورنگی،کازوے پر کورنگی لائس برانچ کے قریب پہنچے توایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی جس پر طاہر نیاز نے اپنے لائسنس یافتہ نائن ایم ایم سے فائر کئے،جواب میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بھی اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے طاہر نیاز شدید زخمی ہوگیا۔۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔۔زخمی طاہرنیاز کو فوری طور پر آغاخان اسپتال شفٹ کردیاگیا۔۔ جائے وقوعہ پر  گاڑی کے باہر سے تیس بور پسٹل کے چار خول اور گاڑی کے اندر سے نائن ایم ایم کے چھ خول پولیس کو ملے۔۔ ایس ایس پی کورنگی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔۔ایس پی لانڈھی شاہنواز چاچڑ نے اسپتال پہنچ کر زخمی پرڈیوسر کی عیادت کی ۔ ۔ڈاکٹروں کے مطابق طاہر نیاز کو ایک گولی جبڑے میں لگی ہے جسکی سرجری کا عمل جاری ہے جنکی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعہ لوٹ مار میں مزاحمت کا نتیجہ ہے یا پھر ٹارگٹڈہے، پولیس دونوں زاویوں سے اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئےہے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں