priyanka chopra ke sath film ki offer hoi thi | Shamoon Abbasi

پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، شمعون عباسی۔۔

اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی مگر انہوں نے پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمعون عباسی نے ایک آن لائن شو میں شرکت کی جس میں انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ سے دو بار فلموں کی پیشکش ہوئی تھی۔ ایک بار ہدایت کار وشال بھردواج نے اور دوسری بار رام گوپال ورما نے فلم کی آفر کی تھی۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے سے منع کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک پاکستانی فلم “وار” میں کام کر رہے تھے، بالی وڈ فلم میں پریانکا چوپڑا بھی تھیں اور ان کے اور اداکارہ کے وقت کے تعین کا مسئلہ تھا۔ دوسری بار ہدایت کار رام گوپال ورما نے انہیں فلم کی آفر کی اور وہ چاہتے تھے کہ بھارت میں 5، 7 ماہ گزاروں لیکن میرے پاس وقت نہیں تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں