private bank filed case against Asad Kharal

اسدکھرل کے خلاف نجی بینک کا کیس۔۔

نجی بینک کو بدنام کرنے اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عقیل کریم ڈھیڈی پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی مسز سارہ جونیجو نے سماعت کی۔ ملزمان حاجی عثمان اورسلیمان مرزا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اینکر اسد کھرل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کا فیصلہ آئندہ تاریخ سماعت پر ہوگا۔ عدالت نے سماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی اور نجی بینک نے عقیل کریم ڈھیڈی ودیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مدعا علیہان نے 20دسمبر 2013ء کو نجی بینک اور اس سے وابستہ اداروں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔عقیل کریم ڈھیڈی اور نجی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں عرصہ دراز سے مسلسل نجی بینک اور اس سے وابستہ اداروں کو بدنام کرنے اور اس کی ساکھ کو خراب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔نجی بینک اور اس سے وابستہ اداروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس کے نتیجے میں نجی بینک اور اس کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔  لہٰذا انہیں مقدمہ چلا کر سزا دی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں