صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمہوریت کے تحفظ کیلئے ذرائع ابلاغ کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ صحت سے متعلق اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرے۔ عوامی خدمت کے حامل پیغامات کو زیادہ سے جگہ دینے والے میڈیا اداروں کو ایوارڈ دینگے۔ یہ بات انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے زیر اہتمام پاکستان میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، جنرل سیکرٹری عبدالجبار خٹک اور میڈیا کی صنعت سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ صدرمملکت عارف علوی نےکہا کہ سماجی مسائل کے بارے میں عوامی خدمت کے حامل پیغامات کو زیادہ سے زیادہ جگہ دینے والے میڈیا اداروں کو ایوارڈز دینے کا بھی عندیہ دیا۔ میڈیا کو درپیش مالیاتی بحران کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی معیشت میں بہتری سے میڈیا کے شعبہ میں بھی معاشی طور پر بہتری آئے گی تاہم پرنٹ میڈیا کو ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا جیسے چیلنجوں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ابھرنا ہوگا
پرنٹ میڈیا کا ڈیجیٹل میڈیا سے مقابلہ
Facebook Comments