print media ke saath girne se akhbaar frosh mayos

پرنٹ میڈیا کی ساکھ گرنے سے اخبارفروش مایوس۔۔

اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لئے جدو جہد کرتے رہیں گے ، اخبار فروشوں کے معا شی حالات بہتر بنا نے کیلئے وزیر اعلیٰ ، گور نر، چیف سیکرٹری کو توجہ دیکر حل طلب مسائل کو حل کر نے کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر اقدامات کرنے چاہئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فلاح وبہبود اخبار فروشاں کوئٹہ کے وفد سے مرکزی صدر، صوبائی صدر ، جنرل سیکر ٹری نے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پرنٹ میڈیا کی ساکھ گر نے کی وجہ سے اخبار فروش ما یوسی کا شکار ہیں ، حکام کو چاہیے کہ اخبار فروشوں نے اخباری صنعت کو پروان چڑھایا اور اپنی زند گی کا زیا دہ حصہ عوام قارئین کی خدمت کی ،مہنگائی کے دور میں حکومت کے ذمہ دار محنت کش اخبار فروشوں کے حل طلب مسائل پر توجہ دیں ،حکومت سے امید ہے کہ وہ ہماری مایوسی کا خاتمہ کریں گے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں