print media concerned over shutting down advertisement

پرنٹ میڈیا کو اشتہارات کی بندش پر تشویش

بلوچستان ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل نے حکومت بلوچستان کی جانب سے پرنٹ میڈیا کو اشتہارات کی مکمل بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے جان بہ لب انڈسٹری پر قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے ایک مبہم فیصلے کے بعد بلوچستان کی بیورو کریسی نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری دکھا کر ایک سنگین قدم اُٹھایا ہے، بیورو کریسی کے سخت اور غیر منصفانہ رویئے کی وجہ سے بلوچستان کے اخبارات کافی عرصے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں طے شدہ پالیسی کے تحت ایک طرف اخبارات کے بل ادا نہیں کئے جارہے ہیں اور دوسری طرف ایک مبہم فیصلے کی آڑ لے کر بیورو کریسی اشتہارات کی بندش کے ذریعے صوبے کی اخباری صنعت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنا چاہتی ہے بیان میں کہا گیا کہ وفاق کی جانب سے تین صوبوں کو ڈکٹیٹ کرنا کہ میڈیا کو اشتہارات جاری نہ کئے جائیں صوبائی خود مختاری میں مداخلت اور آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں