وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب ہم کرکٹ میچ جیتتے تھے تو سارے بھول جاتے تھے کہ ہم نے غلطیاں کیں لیکن جب ہم ہارتے تھے تو آپ کو اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب آپ کو یاد کرواتے ہیں کہ آپ نے کیا غلطیاں کیں ،صبح اخبار اٹھا کر دیکھیں تو وہاں ہر کوئی آپ کی غلطیاں بتا رہا ہوتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جب سے سیاست میں آیا ہوں تو ہر روز ٹاک شوز میں روف کلاسرا بتا رہا ہوتا ہے کہ کتنی غلطیاں کی ہیں ۔میانوالی میں ’نمل ‘ کالج کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب ہمیں پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تو ہماری پارٹی والے گھروں میں چھپ گئے ، پھر پارٹی اکھٹی کی دوسرا الیکشن آیا اور ہمیں صرف ایک سیٹ ملی ، عوام میں مذاق اڑتا تھا ، اخباروں میں طنز ہوتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا سفر سیدھا نہیں ہوتا ، لائن سیدھی تب ہوتی ہے جب انسا ن قبر میں چلا جاتا ہے ، زندگی اونچ نیچ کا نام ہے، کامیاب انسا ن کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ہار سے نہیں ڈرتا ۔
وزیراعظم رؤف کلاسرا سے بیزار۔۔
Facebook Comments