وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا سے متعلق تمام امور میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے‘ہم ملک میں آزاد مگر ذمہ دار میڈیا چاہتے ہیں ‘ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں میڈیا کے آزادانہ، فعال اور ذمہ دارانہ کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
Facebook Comments