F block mein bijlee farahmi ke mansoobay par koi pesh raft na ho saki

پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس پر اظہار تشکر۔۔

وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کی ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کیلئے پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراءکرنے پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجدعثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بہترین اقدام قراردیا ہے ۔پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھرکے ورکنگ جرنلسٹس اورمیڈیا ورکرزکے لئے پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراءسے ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کے لیے 1000 سے ہسپتالوں تک مفت طبی سہولیات حاصل کرتے ہوئے 10لاکھ روپے تک کے اخراجات کا علاج کروانے کے علاوہ موذی امراض لاحق ہونے صورت میں مفت طبی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے اوردوران علاج پرائیویٹ اسپتالوں میں پرائیویٹ روم لینے پر 15 ہزار روپے تک کااستحقاق بھی حاصل ہوگا۔صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو علاج معالجے میں بہترین سہولیات مہیا کرنے پر  کہاکہ موجودہ مہنگائی کے دور میں بہتر اقدام ہے، صحافی ملک و قوم کی خاطر اپنی جان ومال کو داﺅ پرلگاکرہمہ وقت خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت کے اس اقدام سے انھیں بہترین سہولت میسر آگئی ہے جس سے ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی ۔انھوں نے مزید کہاکہ لاہور پریس کلب نے ہمیشہ صحافیوں کے لیے کیےگئے حکومت کے احسن اقدامات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیاہے اور وہ آ ئندہ بھی حکومت کے ایسے تمام اقدامات کی تائید کرے گا جس میں صحافیوں کے لیے بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں