لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔ میڈیکل کیمپ میں ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی ڈاکٹر بابر بندیشہ اسسٹنٹ عبدالرحمان ڈاکٹر سجاد احمد ، ڈاکٹر احمد سعید ا قبال، ڈاکٹر عبداللہ چوہدری ، ڈاکٹر سارہ سعید ، ڈاکٹر مظہر انس اعوان ، ڈاکٹر کامران اللہ ، ڈاکٹر حنا طارق پیرامیڈ یکل سٹاف اشرف لی ،سعد بی خالد ، طیب ، سفیان ، نے شرکت کی مریضوں کو چیک کیا اور مفت ادویات فراہم کیں ۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمت کے لئے ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Facebook Comments