fawaad chaudhary sahafion ke mukhalif kyu

پریس گیلری صحافیوں کے لئے بند،فوادچودھری کی انوکھی منطق۔۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر ہاﺅس کی پریس گیلر ی کو بند کرکے صحافیوں کوایوان عظمیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1کے اندر دھرنا دے دیا  اور ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کور کرنے والے صحافیوں کو پریس گیلری کے کارڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں بلکہ صحافیوں کی بجائے دیگر افراد کو پریس گیلری کے کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کا مرکزی دروازہ بھی سیل کردیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کی آمدو رفت کے لئے وزیر اعظم ہاﺅس والا راستہ استعمال کیا جارہا ہے۔دریں اثناوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے صدر مملکت کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صحافیوں پر پریس گیلری کی بندش پر ردعمل دے دیا۔صحافی نے وفاقی وزیر سے پوچھا کہ پریس گیلری بند کردی گئی ہے اور صحافی گیٹ نمبر ایک پر احتجاج کررہے ہیں۔اس پر پہلے فواد چوہدری نے جواب دیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پریس گیلری بند کی گئی ہوگی۔صحافی نے اپنا سوال دہرایا تو فواد چوہدری نے جواب دیا کہ آپ نے اسپیکر آفس سے اس حوالے سے پتا کیا ہے؟ ساتھ ہی کہا کہ پتا کرتے ہیں پریس گیلری کیوں بند کی گئی ہے۔علاوہ ازیںوزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے قومی اسمبلی میں پریس گیلری بند کیے جانے کو غلط قرار دے دیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ پریس گیلری کا حکومت سے تعلق نہیں، یہ سپیکر کا استحقاق ہوتا ہے البتہ پریس گیلری کو تالا نہیں لگنا چاہیے تھا، یہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی بار میڈیا نمائندوں کو پریس گیلری میں اجازت ملنی چاہیے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں