ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

پریس کونسل کا حصہ نہیں بنیں گے، پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پریس کونسل میں نمائندگی اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے رولزمیں کی گئی ترمیم کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ زالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے صحافی تنظیم میں ’’یس مین‘‘ کی طرز کی نمائندگی منظور نہیں،پی ایف یو جے گزشتہ 9 سالوں سے صحافیوں کی نمائندگی درستگی سے کررہی ہے، جبکہ رولز میں ترمیم کا مقصد ’’یس سر‘‘ کی طرز کے افراد قابل قبول نہیں، پی ایف یو جے نے رولز میں ترامیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکا مقصد صحافیوں کی تنظیم کو بے اثر کرنا ہے، صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان خدشات کا اظہار تحریری طور پر کیاتھا اور خدشات کا اظہار بھی کیا تھا،صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم ایسے کسی بھی ادارے یا تنظیم کا حصہ نہیں بن سکتے جو حکومت کی لائن ٹوو کرنے کے لئے بنائی جائے،ہم یکطرفہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریس کونسل آف پاکستان کے چیرمین کے تقرر کے لئےپی ایف یو جے نے ہمیشہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج یا اسی سطح کے فاضل وکیل کے بارے میں حمایت کی ہے تاہم رولز میں ترامیم پریس کونسل آف پاکستان کی افادیت کوبے اثر کرنا ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں