press clubs mustaheq sahafion keliye 25 crore mukhts

پریس کلبوں، مستحق صحافیوں کیلئے 25 کروڑ مختص۔۔

سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال 24-2023کے بجٹ میں اطلاعات، اشتہارات اور تشہیر کیلئے 9.47ارب روپے رکھے کی تجویز ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق این ٹی سی پلیٹ فارم کے ذریعے براڈ کاسٹ و سوشل میڈیا مانیٹرنگ سروسز کیلئے6 کروڑ 21 لاکھ 30 ہزار روپے دیئے جائیں گے،صوبے کے پریس کلبز ، مستحق صحافیوں کی گرانٹ ان ایڈ اور انڈوونمنٹ فنڈز کی مد میں25 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سندھ انفارمیشن کمیشن کیلئے5 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں