پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کی جانب سے قائم کردہ سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر مظہر عباس کی اپیل پر پر شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے انیس دسمبر بروز منگل سندھ بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔۔ اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے باہر بھی سہ پہر تین بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔۔ اس موقع پر صحافی منیرسانگی،بروھی،اجے لالوانی،عزیز میمن و دیگر شہید صحافیوں کے ورثاء کو انصاف دلانے، میڈیا کی آزادی، صحافیوں کی جبری برطرفی، تنخواھوں کی عدم ادائیگی،اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے بھی آواز بلند کی جائے گی۔سندھ ایکشن کمیتی کے کنوینر مظہر عباس نے تمام صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ پابندی وقت کے ساتھ 19 دسمبر، سہ پہر 3 بجے احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے یکجہتی ،ایک پر حملہ ،، سب پر حملہ کا ثبوت دیں۔
Facebook Comments